چینی صوبہ جیانگ سو کے پولیس حکام کے وفد کی واہگہ بارڈر آمد 

 چینی صوبہ جیانگ سو کے پولیس حکام کے وفد کی واہگہ بارڈر آمد 
کیپشن: A delegation of Chinese Jiangsu province police officials arrived at the Wagah border

نیٹ نیوز: چینی صوبہ جیانگ سو کے پولیس حکام کے وفد کی واہگہ بارڈر آمد،پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔
پریڈ گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شہریوں نے دوست ملک چین کے پولیس افسران کو دیکھ کر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے
 چینی پولیس افسران نے پرچم اتارنے کی تقریب میں پنجاب رینجرز کے بہادر جوانوں کے جوش و ولولے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
چینی افسران کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی اور سمندروں سے گہری ہے،۔
 چینی پولیس افسران کے وفد نے پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر انتظام آزادی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ ونگ کمانڈر پنجاب رینجرز واہگہ کرنل اعظم نے چینی پولیس افسران کو پنجاب رینجرز سے متعلقہ نوادرات کا معائنہ کروایا۔
 ونگ کمانڈر پنجاب رینجرز کرنل اعظم نے ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی جیانگ سو تین یونگ شنگ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
 شین زیانگ ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن بیورو، وین بنگڈ سٹینڈنگ ڈپٹی ڈی جی نین جیانگ پبلک سکیورٹی بیورو ، جیانگ سو پولیس وفد میں شامل ۔ یو آن زیولائی ،ڈائریکٹر پبلک آرڈر ایڈمنسٹریشن، مسٹر ہو زیاؤ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ووکسی پبلک سکیورٹی بیورو، شاؤ وی من ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن بیورو بھی وفد میں موجود تھے۔ ڈ
ی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر و دیگر سینئر افسران چینی وفد کے ہمراہ تھے۔