اعتراضات مسترد،وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے کا فیصلہ 

Nov 26, 2023 | 19:04 PM

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیپلزپارٹی کے اعتراضات مسترد کردیئے، اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر اور قائد ایوان اسحاق ڈار کاعہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔جبکہ  پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا حکومت کے چیف وہپ کے طور پر کام جاری رکھیں گے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔
واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں