باجوہ، فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ

Nov 26, 2023 | 17:52 PM

 ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس منسوخ کردیا گیا۔
سابق آرمی چیف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر تھی۔ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کیس کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
 شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں