سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار
کیپشن: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

ایک نیوز: کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔

تفصیلات  کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزموں کی سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ملزمان ملک شام سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرکے آئے،ملزمان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی سپیشل سکواڈ سے ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کا مزیدکہناتھا کہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں،ملزمان کے نشانے پر کچھ غیرملکی افراد بھی تھے،ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے،ملزم سید رضا احمد 1994میں ڈس مس ہوا تھا،ملزمان کو قتل کی وارداتوں  کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔