خیرپور: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، 2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خیرپور: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، 2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: خیرپور: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، 2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ایک نیوز: خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بس سٹاپ کے مقام پر کوچ نے پہلے سے کھڑے  ٹرک کو زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، جاں بحق افراد میں دو بچوں محمد عمر، محمد فیضان سمیت 2 خواتین رانی خاتون اور ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے سکھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔