گورکھ ہل پروجیکٹ میں گاڑیوں،پیٹرول کےاستعمال میں ضابطگیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

 گورکھ ہل پروجیکٹ میں گاڑیوں،پیٹرول کےاستعمال میں ضابطگیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کیپشن: گورکھ ہل پروجیکٹ میں گاڑیوں،پیٹرول کےاستعمال میں ضابطگیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

ویب ڈیسک: گورکھ ہل پروجیکٹ میں گاڑیوں،پیٹرول کے استعمال میں ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ پروجیکٹ میں 140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا، پروجیکٹ ڈائریکٹر وضاحت پیش کریں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گورکھ ہل پروجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے گورکھ ہل کے فنڈز کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوتس لے لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور پیٹرول کے استعمال میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر 18 ڈرائیورز ہیں، اور وہ ڈیوٹی پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں، جب کہ گورکھ ہل ریزورٹ میں 12 باورچی ہیں اس کے باوجود بہتری نہیں ہورہی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پروجیکٹ میں 140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا، گورکھ ہل پروجیکٹ ڈائریکٹر اس پر وضاحت پیش کریں۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو گورکھ ہل پروجیکٹ کی مکمل تحقیق کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ عوام کی تفریح کے لیے ہے، من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے نہیں، فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔