کراچی:راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنےکامقدمہ درج

Nov 26, 2023 | 12:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سرکار کی مدعیت میں مقدمہ کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل بالسبب، لاپرواہی اور نقصان رسانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے کے مطابق شبہ ہے عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج نہیں تھا اور عمارت کا نقشہ غیر قانونی طریقے سے پاس کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمارت کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا، کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ نے ناقص میٹریل کے باوجود این او سی جاری کیا۔ کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں نے مجرمانہ غفلت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاپنگ مال میں آگ لگنے سے11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ 
 
 

مزیدخبریں