ویب ڈیسک:190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی 4ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ۔
اڈیالہ جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے بعد نیب کی چوتھی ٹیم بھی جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی چاروں ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے الگ الگ تفتیش کی ۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور وقاص شامل تھے، نیب کی پہلی ٹیم تین گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی، نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔
نیب کی دوسری ٹیم نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کی اور تفتیش کے بعد جیل سے چلی گئی۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں 4 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے ۔