ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
نگراں وزیراعظم کے دورے میں توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے جائیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات وقت کی متعدد آزمائشوں پر پورا اترے ہیں۔