ایک نیوز: مودی سرکار کے دباؤاوراوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے افغان حکومت نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا،افغان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور طلبان حکومت کی جانب سے مسلسل دباؤ کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان سفارت خانہ کے مطابق مودی حکومت کا جھکاؤ اب طالبان سفارتکاروں کی طرف ہے،بھارتی حکومت نے پریشر ڈالنے کے لیے معمولات میں رکاوٹیں ڈالیں،بھارتی حکومت نے افغان سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی۔آٹھ ہفتوں کے انتظار کے باوجود ہندوستانی حکومت کا رویہ حوصلہ شکن تھا۔
افغان سفارت خانے کی بندش پر عالمی میڈیا نے مودی سرکار پر شدید تنقیدکی،تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سابق افغان حکومتی اہلکاروں کو دھوکا دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت میں قائم افغان سفارتخانہ بند کردیا گیا تھا اور تالے لگادیے گئے تھے، جس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔جمعہ 24 نومبر کو بھارت میں قائم افغان سفارتخانے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔