ایک نیوز:ملک کے پانچ بڑے شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں، سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 265ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے میں فضائی آلودگی 437، گلبرگ میں اے کیو آئی 412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 402 پر جا پہنچا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پشاور دوسرے، راولپنڈی تیسرے نمبر پر موجود،پشاور 196 کے ساتھ دوسرے، راولپنڈی 184 اے آئی کیو کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود جبکہ اسلام آباد 166 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
شہر کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے، سموگ کے باعث روزانہ ہزاروں مریض رپورٹ ہونے لگے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سموگ کے دوران بچے اور بزرگ شہری خصوصی احتیاط برتیں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔