گرین پاکستان،SIFC کےجدید کارپوریٹ فارم میں پہلی فصل کی کٹائی شروع

کیپشن: گرین پاکستان،SIFC کےشروع کردہ جدید کارپوریٹ فارم میں پہلی فصل کی کٹائی شروع

ایک نیوز:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کے ثمرات ملنے لگے,گرین پاکستان کے تحت SIFC کے شروع کردہ جدید کارپوریٹ فارم میں پہلی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق فان گرو (FONGROW) کے زیر تحت پیرو وال میں اس فارم کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعظم نے رواں سال جولائی میں کیا تھا،اس فارم میں پہلی فصل تیار ہو چکی ہے اور اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے،کٹائی کے عمل میں جدید مشینری زیرِ استعمال لائی جا رہی ہے۔

یہ فارم گرین پاکستان انیشیٹو (Green Pakistan Initiative)کے تحت پیداوار فراہم کرنے والا پہلا جدید کارپوریٹ فارم ہے۔