ایک نیوز:1971ء کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتی ہے،خطے میں ہمیشہ سے دہشتگردی کو پھیلانے اور دہشتگرد تنظیم کی پشت پناہی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1971ء میں بھارت نے مکتی باہنی جیسی دہشتگرد تنظیم کو محب وطن پاکستانیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کیا،دہشتگرد مکتی باہنی نے نہتے معصوم لوگوں خصوصاً بہاری کمیونٹی کے محب وطن پاکستانیوں پر وہ مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی،بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے محمد دل شیر انصاری بھی ان متاثرہ پاکستانیوں میں سے ہیں جنہوں نے پاکستان کی عزت و عظمت کیلئے اپنا سب کچھ لٹا دیا۔
محمد دل شیر انصاری اپنی آب بیتی سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ“1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کا رول بہت اچھا رہا اور بہاریوں کا بہت خیال رکھا”،“بنگالی باغیوں اور مکتی باہنی نے بہاریوں پر بہت ظلم ڈھائے”،“بنگالی باغی جو انڈیا بھاگ چکے تھے انڈیا نے ان کو ٹرین کر کے مکتی باہنیوں میں شامل کر دیا”،“بنگالی باغی اور مکتی باہنی نے مشرکی پاکستان میں اردو بولنے والے پاکستانیوں اور یہاریوں پر ظلم کرنا شروع کر دیا ”۔
محمد دل شیر انصاری کا کہنا ہے کہ “نہتے اور مظلوم بہاریوں پر پانی اور کھانے پینے کی ادویات بند کر دی گئی، جس کا بندوبست پاکستان آرمی نے کیا”،“بنگالی باغی اور مکتی باہنی نے پاکستانیوں اور بہاریوں کا قتل عام کیا اور لاشوں کو سڑک پر پھینک دیا جن کو دفنانے والا کوئی نہیں تھا”،“مکتی باہنی نے بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی، میں اس کا چشم دید گواہ ہوں”،“بنگالی جو پاکستان کے حق میں تھے ان کو بھی مکتی باہنی اور انڈین آرمی کی جانب سے تشدد اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا”۔
1971میں بھارت اور مکتی باہنی نے معصوم پاکستانیوں پر وحشیانہ ظلم وستم کیاجو تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ کے لیے درج رہے گا۔