منشیات کےخلاف حکومتی کریک ڈاؤن،مزید 34افرادگرفتار

کیپشن: منشیات کےخلاف حکومتی کریک ڈاؤن،مزید 34افرادگرفتار

ایک نیوز: ملک بھر میں منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے،12 تا 19 نومبر کے دوران  4302 کلو منشیات  برآمد کرکے 34افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق یکم ستمبر سے جاری انسداد منشیات مہم  میں اب تک 38 ہزار226 کلو منشیات برآمد کرکے469 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، انسداد منشیات مہم میں 12 تا 19 نومبر تک 44 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 34 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 38226 کلو منشیات برآمد اور 469 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

آپریشن کے دوران بلوچستان سے 4155 کلو، کے پی سے 40 کلو، گلگت سے 8 کلو، پنجاب سے 65 کلو اور سندھ سے 32 کلو منشیات برآمد ہوئی۔کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت، سندھ اور بلوچستان سے 651 کلو چرس ،9 کلو  میتھ ، 28 کلو افیم جبکہ 189 کلو ہیروئن برآمد  کی گئی۔