کینو اور مالٹے کی فصل پر مکھی کا حملہ

Nov 26, 2023 | 06:18 AM

ویب ڈیسک :ملتان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کینو اور مالٹا کے پھل پر ’’فروٹ فلائی‘‘ مکھی نے حملہ کر دیا، ترشاوہ پھل وقت سے پہلے خراب ہونے سے باغبانوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب میں 40  ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے مالٹا اور کینو کے باغات پر  فروٹ فلائی ’’مکھی‘‘ نے حملہ کردیا، کیلشیم سے بھرپور رس بھرے پھل گل سڑ کر گرنے لگے، باغبانوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔
باغبانوں کا کہنا ہے کہ کینو کی فصل پر فروٹ فلائی نے حملہ کیا ہے جس سے فصل خراب ہوکر ضائع ہورہی ہے، ہمارا بہت نقصان ہوگیا ہے۔
  زرعی ماہرین کے مطابق مکھی کے حملے سے رواں سال پیداوار میں 30 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے  کيلئے محکمہ زراعت کے مشورے بھی کسی کام نہیں آرہے۔
ماہرین نے کہا کہ اس بار فروٹ فلائی مکھی کا حملہ زیادہ ہے ہم کاشتکاروں کو یہی کہیں گے کہ بروقت اسپرے کریں یا پھر جو پھل نیچے گرا ہے، اس کو زمین میں دبا دیں تاکہ مکھی کا حملہ کم ہوسکے۔

مزیدخبریں