ویب ڈیسک:فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث لاہورکی مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگی صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گے۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کاکہنا ہے شہری پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج سموگ کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈائون کا دوسرا روز ہے اور اس وجہ سے صبح تعلیمی ادارے بندرہے اور مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں۔
فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ تھی اسی بات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہےکہ مال روڈ پر اتوار کوٹریفک نہیں ہوگی اور صرف پیدل سوار اور سائیکل سوار وہاں سے گزر سکیں گے۔