4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری

Nov 26, 2023 | 04:55 AM

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے 4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی اور نان فائلرز کو نوٹسز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تقریباً 4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
نان فائلرز کے نوٹسز کا جواب نہ دینے اور فائلر نہ بننے کے بعد ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے جبکہ نان فائلرز کی موبائل فون سم بھی بلاک کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کنکشنز منقطع کرنے کے لیے ڈسکوز کو آرڈر جاری کرے گا۔

مزیدخبریں