ویب ڈیسک :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ سموگ کے باعث لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر کیا جارہا ہے ۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صحت کیلئے انتہائی مضر ہوچکا ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے ۔
اس سلسلے میں پنجاب کی نگران حکومت کی کوششیں جاری ہیں ۔ حال ہی میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سخت اقدامات کا اعلان کیاہے مارکیٹیں اور اسکول بندکردی گئیں ۔
اس حوالے سے حال ہی میں صوبے کے کچھ گنجان آباد علاقوں بالخصوص لاہور میں صوبائی حکومت نے مصنوعی بارش کے منصوبے کا اعلان کیاہے ۔اس کے لئے پنجاب حکومت نے
پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لیے 350 ملین روپے(پنتیس کروڑ روپے )کا اعلان کیا ہے اوراس کیلئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی منظوری کا انتظار ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی جانب سے منظوری کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات عامر میر کے مطابق مقامی انتظامیہ کی سہولت کے لیے چینی ماہرین جلد پہنچیں گے۔