ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Nov 26, 2022 | 23:11 PM

ایک نیوز نیوز: مشہور ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  مستنصر حسین تارڈ کو سی سی یو میں رکھا گیا ہے۔مستنصر حسین تارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے ان کی اہلیہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے مشہور سفر نامہ نگار ہیں۔ اب تک پچاس سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت سفر نامے اور ناول نگاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈراما نگاری، افسانہ نگاری اور فن اداکاری سے بھی وابستہ رہے۔
 

مزیدخبریں