تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے استعفوں کا پلان

Nov 26, 2022 | 22:52 PM

ایک نیوز نیوز،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے بعد اسمبلیوں سے استعفوں کا پلان بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں۔عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے کہ اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا آئیے انتخابات کی طرف بڑھیں۔

 

مزیدخبریں