لاہور: کانسٹیبل کو مشکوک افراد کی تلاشی لینا مہنگا پڑ گیا

لاہور،کانسٹیبل مبینہ طورپراغوا،ملزمان کا برہنہ کرکے تشدد،ویڈیوبنالی
کیپشن: لاہور،کانسٹیبل مبینہ طورپراغوا،ملزمان کا برہنہ کرکے تشدد،ویڈیوبنالی

ایک نیوز نیوز(عدنان بھٹی) لاہور  گارڈن ٹاؤن میں مشکوک افراد کوتلاشی کےلیےروکنے والاکانسٹیبل مبینہ طورپراغوا ،مسلح افراد کاتشدد،نقدی چھین لی ۔

لاہور میں گارڈن ٹاوّن میں مشکوک افراد کوتلاشی کےلیےروکنے والاکانسٹیبل مبینہ طورپراغوا کر لیا گیا۔ ٹاؤن شپ میں تعینات کانسٹیبل حسین کوچارمسلح افراد نےمبینہ طورپراغوا کیا۔ مسلح ملزمان نے کانسٹیبل حسین کوبرہنہ کرکےتشدد کیا اورویڈیوز بناتےرہے۔حسین نےمسلم ٹاون پل کےقریب چارافرادکومشکوک سمجھتے ہوئےروکاتھا، پولیس

ملزمان اسلحہ کےزورپرکانسٹیبل حسین کوزبردستی اپنے فلیٹ پرلےگئے۔مسلح ملزمان نے کانسٹیبل حسین کوبرہنہ کرکےتشدد کیا اورویڈیوز بناتےرہے۔

مغوی کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ ملزمان نےنشے کی حالت میں تشددکیا اورموبائل سمیت نقدی چھین لی۔گارڈن ٹاون پولیس نےمغوی کانسٹیبل حسین کی  مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں، جلدگرفتاری عمل میں لائیں گے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔