فیفاورلڈ کپ،سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست 

Nov 26, 2022 | 20:24 PM

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ  میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں فیورٹ ارجنٹائن کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ  کیاتھا۔ دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کئے تھے۔میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیاتھا۔اس کے جواب میں 48 ویں منٹ میں سعودی عرب کے صالح الشھری نے پہلا گول کر کے سکور برابر کر دیا۔
 

مزیدخبریں