معاون خصوصی عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی

Nov 26, 2022 | 19:22 PM

 ایک نیوز نیوز: توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں لگایاگیاہے۔
 تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتےہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی کیا ہدایات ہیں ویڈیومیں تفصیل موجود ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں لگایاگیاہے۔

توشہ خانہ کیا ہے؟
توشہ خانہ یا سٹیٹ ریپازیٹری کا نام تو آپ نے اس سارے معاملے کے دوران بار بار سنا ہو گا۔ یہ دراصل ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔
یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں