کراچی میں پیٹرول چوری کی انوکھی واردات ناکام

Nov 26, 2022 | 19:06 PM

ایک نیوز نیوز:مہران ہائی وے پر زیر زمین لائن سے پیٹرول چوری کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ریلوے ٹریک کے ساتھ پیٹرول لائن میں کلپ لگادیا تھا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ٹیم نے کوشش ناکام بنا دی ۔ملزمان نے کئی کلو میٹر لمبا پائپ لگایا ہوا تھا۔خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کو ناکام بنایا گیا۔نامعلوم ملزمان نے چند روز قبل ہی کلپ لگایا تھا۔ملزمان نے کروڑوں روپے کا پیڑول چوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزمان نے جس طرح پائپ بچایا تھا وہ انتہائی خطرناک تھا۔مذکورہ مقام پر کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔واقعہ کا مقدمہ بن قاسم تھانہ درج کرلیاگیا۔

مزیدخبریں