ایک نیوز نیوز: پاکستا ن کے معروف گلوکارعلی ظفر نے لکس سٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگلے سال خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈر کمیونٹی ) کیلئے بھی خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز رکھے جائیں"۔
تفصیلات کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈز میں گلوکار علی ظفر کو اس سال کے سب سے بہترین گلوکار کےایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ وصول کرتے وقت گلوکار نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئےبھی آواز اٹھائی۔علی ظفر نے کہا کہ" ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے"۔علی ظفر نے درخواست کی کہ "اگلے لکس سٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں"۔