حقیقی لانگ مارچ میں متعدد کارکن فوٹوسیشن کے بعد واپس روانہ 

Nov 26, 2022 | 18:25 PM

ایک نیوز نیوز،تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے قافلوں میں شامل بعض کارکن آدھے راستوں سے واپس ہونا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے قافلوں میں شامل بعض کارکن آدھے راستوں سے واپس روانہ ہو گئے۔رشکئی انٹرچینج اور دیگر پوائنٹس سے داخل ہونے والوں نے فوٹو سیشن کے بعد واپسی کا رخ کیا۔ پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں بے نظمی، کارکنان کرسیاں اٹھاکر لے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انٹرچینجز سے نکلتے ہی گاڑیوں سے پوسٹر اور جھنڈے اتارنا شروع کر دیے۔راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن اراکین اسمبلی اور خواتین کے لیے مخصوص انکلوژر میں پہنچ گئے۔پولیس اور منتظمین پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں ناکام نظر آئے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔پی ٹی آئی کارکنان کی اسٹیج کے قریب بھی تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے وی آئی پی اور خواتین انکلوژر کےحفاظتی بیریئرز توڑ دیے۔

 

 

مزیدخبریں