عمران خان کا نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان ناکام ہوگیا: مریم نواز

Nov 26, 2022 | 18:12 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا تحریک انصاف کے لانگ  مارچ پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا۔ اسی طرح سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان یہ سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
 

مزیدخبریں