آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے کی تحقیقات،افسران سے پوچھ گچھ

Nov 26, 2022 | 17:49 PM

 ایک نیوز نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے خاندان کے انکم ٹیکس گوشواروں کی لیکیج کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے دو ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسروں و اہلکاروں کو اسلام آباد ایف بی آر ہیڈکوارٹر منتقل کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی تحقیقاتی ٹیم آئی ٹی ماہرین کی معاونت سے ڈیٹا بیس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے دو ڈپٹی کمشنرز عاطف وڑائچ اور ظہور احمد کا دو روز قبل ایڈمن پول اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا تھا۔ انسپکٹرشہزاد نیاز، محمد شہزاد، صابر، محمد شعیب، ارسلان، سپروائزر فرحان گلزار سے چھان بین کی جارہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی معاونت بھی حاصل ہے۔ تحقیقاتی ٹیم مزید افسروں و اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

 

مزیدخبریں