اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان 

Nov 26, 2022 | 17:45 PM

ایک نیوز نیوز: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل  میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا ۔

تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل امتحانات میں 24608 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی۔24151 اُمیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی ۔پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا ۔او ون گریڈ کے ساتھ 2 ہزار چھ سو چوراسی امیدوار کامیاب ہوئے ۔پہلی پوزیشن ادمجی کالج کے محمد افان نے 94.55 فیصد نمبر لیکر حاصل کی ۔دوسری پوزیشن عائشہ جلیل نے 94.08 فیصد مارکس لیکر حاصل کی ۔دوسری پوزیشن پر ایک اور امیدوار مہوش سرور بھی کامیاب قرار پائیں ۔تیسری پوزیشن پر بھی دو امیدوار کامیاب قرار پائے۔ہمایوں احمد اور حریم اعجاز نے 94 فیصد مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

مزیدخبریں