سکھر،اینٹی کرپشن کا چھاپہ،ڈی سی مٹیاری کے گھر سے 13لاکھ روپے برآمد

سکھر،اینٹی کرپشن کا چھاپہ،ڈی سی مٹیاری کے گھر سے 13لاکھ روپے برآمد
کیپشن: Sukkur, anti-corruption raid, Rs 13 lakh recovered from DC Matiari's house

ایک نیوز نیوز:حیدرآباد سکھر موٹروے فنڈ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والی اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی سی مٹیاری کے گھروں پر چھاپے مارے۔

تفصیلات کے مطابق  اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی سی مٹیاری کے گھروں پر چھاپے مارے۔ گرفتار ڈی سی کی سرکاری رہائش گاہ سے 13 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔جعلی نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے اینٹی کرپشن ٹیم کو گھر سے صرف 13 لاکھ روپے ہی ملے ہیں جبکہ اینٹی کرپشن کا گرفتار ڈی سی کی سرکاری رہائش گاہ پر یہ چھاپہ ہے اور اس حوالے سے یہ کاروائی کی گئی ہے اینٹی کرپشن حکام کا یہ کہنا ہے کہ رقم بینک سے نکلوا کر اسی ہی گاڑی کے ذریعے ٹھکانے لگائی گئی ہے حیدرآباد سکھر موٹروے فنڈ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والی اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی سی مٹیاری کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں