ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم
کیپشن: Arshad Sharif's laptop is with Murad Saeed, the fact-finding team

ایک نیوز نیوز: کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما مراد سعید کے پاس  نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے  مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔مراد سعید نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو لکھے گئے خط کی کاپی شئیر کردی۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے۔ جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔

دوسری طرف مراد سعید نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے مانگنے پر ارشدشریف کا لیپ ٹاپ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو دینے سے انکار کردیا۔

ٹیم کے خط میں مراد سعید سے کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں۔ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔