شاہین آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

شاہین آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

ایک نیوز نیوز:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پر  قومی کرکٹرز کے عشائیے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح ان کے پاس آئے ان سے مختلف سوالات کرنے لگے۔شاہین آفریدی نے انجری پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا ہے۔شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور  2 اوورز ہی کروا پائے تھے۔