بالی ووڈ اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

Nov 26, 2022 | 16:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے مشہور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں پونے کے ہسپتال میں انتقال کرگئےہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔وکرم گوکھل کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اس سے قبل بھی اداکار کے انتقال کی خبر یں سامنے آئی تھی لیکن ان کے اہلخانہ نے اسکی  تردید کردی تھی۔

وکرم گوکھلے  نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں اپنے جوہر دکھائے۔ 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم 'اگنی پتھ' اور 1999 کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' میں بھی وکرم گوکھلے نے کام کیا۔ 

مزیدخبریں