جنرل ندیم رضا مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے

Nov 26, 2022 | 16:01 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تینوں مسلح افواج کے سربراہ ،  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے۔

اب نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کل بروز اتوار کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس حوالے سے تبدیلی کمانڈ کی تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوگی ۔

جنرل ندیم رضا تین سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے۔وہ پاک فوج کے16ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تھے۔ انہوں نے 41 سال کے شاندار کیرئیر میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں گذشتہ روز جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ 

واضح رہے کہ جنرل ندیم رضا نے ستمبر 1985ء میں انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اہم عہدوں پر کمانڈ،  سٹاف اور انسٹرکشنل خدمات انجام دیں۔ 

جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔ دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔ چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر بھی فائز رہے۔

مزیدخبریں