پاکستان میں گوگل اپیلی کیشنز سروسز برقرار رہیں گی: امین الحق

پاکستان میں گوگل اپیلی کیشنز سروسز برقرار رہیں گی: امین الحق

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کاکہنا ہےکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق  کی جانب سے  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھا گیا ہے ۔ خط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہارکیا گیا ہے جس کے بعد  تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

امین الحق نے لکھا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے سے مشکلات کا شکارہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے معاملات مزید خراب ہونگے۔ اسٹیٹ بینک کی بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے سے پاکستان میں گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی جبکہ یہ پاکستان کی ساکھ کو متاثرکرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی البتہ پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔