7 سال میں 8 ہزار آپریشن، پاکستانی سرجن کا شاندار کارنامہ

Nov 26, 2022 | 14:55 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: صحت کی دنیا میں پاکستان ایک قدم مزید آگے بڑھ گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق سویزرلینڈ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ بیریاٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معازالحسن   موٹاپے کی روک تھام کے حوالے سے  ہونےوالی سرجری کانفرنس میں 7 سال کے قلیل وقت میں 8000 آپریشن کرکےموٹاپےجیسے موزی مرض سے چھٹکارا دلانے والے بہترین سرجن قرار پائے ہیں ۔
واضح رہے کہ سویزرلینڈ میں منعقد ہونے والی سرجری کانفرنس سرجری کے بعد دوبارہ موٹے ہو جانے والے افراد کے علاج کے لیے عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔

پاکستان میں یہ جدیدترین سرجری ڈاکٹر معازالحسن سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سرجری کو بیریاٹرک سرجری کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس جدید سرجری کی کانفرنس کے حوالے سے ڈاکٹرمعازالحسن سویزر لینڈ میں موجود ہیں جو کہ 28 نومبر کو وطن واپس آئیں گے ۔

مزیدخبریں