ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کر گیاہے۔ جس کے بعد عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچے ، سابق وزیراعظم کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان زمان پارک لاہور سے جلسے کے لیے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے ، سابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر لینڈ کر گیاہے۔ عمران خان کے ساتھ ان کے بھتیجے احمد خان نیازی اور سینیٹر فیصل خان نیازی بھی ایئربیس پہنچے۔ وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا اور تقریباً 3 بجے کے قریب نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا۔