پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا ہیلے کالج کا دورہ

پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا ہیلے کالج کا دورہ

پی این انین نیوز: پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ہیلے کالج آف کامرس  پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مہمان خصوصی محمود بھٹی نے ہیلے کالج آف کامرس میں آرٹ نمائش کا افتتاح کیااور    طلباء کے بنائے ہوئے آرٹ نمونوں کی نمائش دیکھی۔   محمود بھٹی کو ہیلے کالج آف کامرس آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور،پروفیسر سید غزالی،ڈاکٹر اشفاق ،ڈاکٹر ظفر نے استقبال کیا۔

بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ طلباء کے بنائے آرٹ نمونے قابل تعریف ہیں۔جس کے بعد انہوں نے  طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔