ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا عوامی طاقت کا راولپنڈی میں مظاہرہ،تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے دھرنے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں نے عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز دیدی،پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنا دیاجائے،دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداران و کارکنان کو ذمہ داریاں دی جائیں۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصا ف نے تجویز دی ہے کہ ہر ڈویژن عوام کو دھرنے میں لانے کےلئے اپنے ریسورسز استعمال کریں گے،تحریک انصاف نے دھرنے کا اختیار پارٹی چئیرمین عمران خان کو دیدیا۔ عمران خان کی جانب سے آج راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ میں دھرنا دینے یا نہ دینے کا اعلان متوقع ہے۔