قومی ترانے کو ریمکس کرکے پیش کرنے پر عدنان صدیقی ناراض

قومی ترانے کو ریمکس کرکے پیش کرنے پر عدنان صدیقی ناراض

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ریمکس انداز میں قومی ترانے کو پیش کیے جانے  پر ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے لاہور ہونے والے  ایوارڈز میں ریمکس انداز میں قومی ترانے کو پیش کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، انہیں  یہ سن کر مایوسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ترانے کے ریمکس کو لاہور میں منعقد ہونے والے ملک کے بڑے ایوارڈ شو میں 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب پیش کیا گیا تھا۔ ریمکس قومی ترانے کو معروف گلوکار شہزاد رائے اور بلوچ فوک فنکار عبدالوہاب بگٹی نے گایا تھا۔عبدالوہاب بگٹی نے رواں برس  ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

قومی ترانے کو  گلوکاروں نے ریمکس میوزک کے ساتھ پیش کیا تھا اور ترانے کی ویڈیو کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کے مناظر دکھائےگئےتھے۔ ریمکس قومی ترانے کے دوران ایوارڈ شو کے مہمان ادب میں کھڑے ہوگئے تھے اور بعد ازاں ترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عدنان صدیقی نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-26/news-1669449922-3965.mp4