ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی ہائی کمشنر بھی ’’فوڈ لوور‘‘ نکلے، کوئٹہ کے نصف صدی پرانے سجی ہاؤس سے آنے والی کھانوں کی خوشبو نے انہیں اپنی جانب کھینچ لیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سجی کی تصاویر شیئر کیں تو ’لہری سجی ہاؤس‘ کی انفرادیت اور گزشتہ 55 برس سے حِس ذائقہ کی تسکین کرنے والے اس کے مالک کا ذکر بھی کیا۔
پاکستانی کھانوں کے ذائقوں کا ذکر کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لکھا کہ یہ بھی یہاں کے مکینوں اور ثقافت کی طرح متنوع ہیں۔
نیل ہاکنز نے سجی سے محظوظ ہونے کے خواہشمندوں سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رائتہ اور نان کے ساتھ گرم گرم کھانا بہتر ہے۔