بلیک فرائی ڈے پر ایمازون کی عالمگیر ہڑتال کی کال ناکام

Nov 26, 2022 | 12:19 PM

ایک نیوز نیوز: امریکا، جرمنی اور فرانس سمیت دنیا  بھر میں ایمازون   کے ورکرز  کی کرسمس خریداری کے مقبول ترین ایونٹ ’’بلیک فرائی ڈے ‘‘ پر جزوی ہڑتال  ۔

 رپورٹ کے مطابق بلیک فرائی ڈے سال کی سب سے بڑی شاپنگ ایکٹویٹی ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ایمازون ورکرز نے ٹوئٹر پر  ’’ میک ایمازون پے مہم’’ ہیش ٹیگ کےذریعے ہڑتال کی کال دیدی ہے ۔ تاہم ہڑتال جزوی طور پر ہوئی ۔

میک ایمیزون پے مہم کا کہنا ہے کہ 30 سے ​​زائد ممالک میں ہڑتال کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔جرمنی میں 10 ایمازون مراکز پر کام روکنے کا منصوبہ بنایا گیا ۔ جبکہ  فرانس کی SUD اور CGT یونینوں نے ملک کے آٹھ گوداموں میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ تاہم جرمنی میں صرف دو گوداموں پر جزوی طور پر کچھ گھنٹوں کے لئے کام روکا گیا۔ اسی طرح فرانس میں بھی پانچ سنٹرز پر علامتی ہڑتال ہوئی۔

میک ایمیزون پے مہم  کا کمپنی سے مطالبہ  ہے  کہ وہ ریٹیل اور میل آرڈر ٹریڈ سیکٹر کے لیے ٹریڈ یونین معاہدوں کو تسلیم کرے اور کام کے اچھے حالات کے لئے مزید معاہدے  کئے جائیں ۔

 دوسری طرف ایمازون کے ترجمان کی جانب سے تحریری بیان میں کہا گیا ہےایک آجر کے طور پر، Amazon زبردست تنخواہ، فوائد اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے - یہ سب ایک پرکشش اور محفوظ کام کرنے والے ماحول میں ہے۔ جبکہ ابتدائی اجرت اب 13 یورو ($13.52) فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہے، بشمول بونس کی ادائیگی۔ترجمان نے کہا کہ ہر ماہ 3,100 یورو سے کم کمانے والے گودام کے تمام ملازمین کو یونین کے ساتھ متفقہ 150 یورو کے آخر کے بونس کے اوپر 500 یورو کا ایک بار بونس ملے گا۔

مزیدخبریں