ایک نیوز نیوز: گوگل ٹیک ویلی کا سٹی سکول کیساتھ معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت پاکستانی طلباء کو ڈیجیٹل کورسز کروائے جائینگے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل ٹیک ویلی نے سٹی سکول کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو گوگل کے حوالے سے تعلیم دی جائیگی۔
گوگل ٹیک ویلی کے سربراہ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ سکول کے ساتھ اس معاہدے سے بچوں کو بچپن سے ہی ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات ملے گی جس سے وہ مستقبل میں ملک کی کارگردگی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں گے۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-11-26/news-1669449983-5285.jpeg
سٹی اسکول کی ریجنل ڈائریکٹر صفیہ قاسم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےسکول میں ٹیکنالوجی دستیاب ہے لیکن پھر بھی اس معاہدے کے تحت ہم اپنے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات فراہم کر سکیں گے۔ ہمیں ڈیجیٹل دنیا سے اپنے بچوں کو متعارف کروانے کیلئے انھیں مزید معلومات دینی ہوگی اور اس معاہدے کا مقصد پاکستانی طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے تاکہ وہ بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں۔