نارنگ منڈی: دوڑ لگاتی بسوں کی ٹکر، 20 سے زائد مسافر زخمی

نارنگ منڈی: دوڑ لگاتی بسوں کی ٹکر، 20 سے زائد مسافر زخمی

ایک نیوز نیوز: نارنگ منڈی میں مریدکے ناروال روڈ پر 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم دیکھنے میں آیا  جس میں 20 سے زائد مسافروں زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2 مسافر بسوں کے درمیان مریدکے ناروال روڈ پر خوفناک تصادم ہوا ایک مسافر بس شکر گڑھ سے لاہور جبکہ دوسری بس لاہور سے شکر گڑھ جا رہی تھی۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی  ہو گئے ہیں جبکہ 4مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور 1 مسافر جان کی بازی ہار گیاہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمی مسافروں  کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔