تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Nov 26, 2022 | 11:45 AM

ایک نیوز نیوز: چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تاش کے پتوں سے کم ترین وقت میں 50 منزلہ عمارت بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینگ ڈونگ کے شہرچِنگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ٹائن روئی نے تاش کے پتوں سے بلند ترین گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج قبول کیا، اورتاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت صرف 5 گھنٹوں 5 منٹوں میں بنا ڈالی۔

تاش کے پتوں سے بنایا گیا گھر 10 منٹ تک کھڑا رہا، جو کہ کینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کی شرط تھی۔

پتوں سے تیارکردہ اس گھر کی لمبائی 11 فٹ اور 7 انچ ہے۔

مزیدخبریں