مریدکے، راولپنڈی میں بھی سیف سٹی کیمرے لگانے پر کام شروع

مریدکے، راولپنڈی میں بھی سیف سٹی کیمرے لگانے پر کام شروع

ایک نیوز نوز:لاہور  میں جرائم  کو کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  شہر بھر میں سیف سٹی کیمرے فعال کئے جائِنگے جس کیلئےہووے کمپنی نے کام شروع کر دیاہے۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کا جال دیگر3 اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔ مریدکے،سیالکوٹ اور روالپنڈی میں بھی  سیف سٹی اتھارٹی کیمرے لگائے جائیں گے۔ جن اضلاع میں کیمرے نصب کئے جائینگےوہاں کمانڈ کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائینگے۔ ہووے کمپنی غیر فعال کیمرے ایکٹیو کرے گی جس کے ذریعہ اہم مقامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔  فائبر یا پی ٹی سی ایل اوپٹکس کی  تاریں بچائی جائینگی۔ کمانڈ کنٹرول رومز میں مانیٹرنگ کیلئے 3 شفٹوں میں فرائض سرانجام دئیے جائینگےاور ہر شفٹ 8 گھنٹے کی ہو گی۔ اس کام کو سر انجام دینے کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سی ای او کامران خان کی 2 سال ایکسٹینشن کر دی گئی ہے۔