سلاد کا استعمال دل کے امراض سے بچائے، تحقیق

salad good for health
کیپشن: salad good for health
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سلاد کا استعمال خون کی نالیوں اور رگوں پر مثبت اثر ڈالتا ہے جبکہ فالج یا دل کے امراض سےالزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نئی تحقیق سامنے آگئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگرکسی کا وزن ضرورت سے زیادہ ہے تو اسے فوری طور پر کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے اس کے لئے صحت مند غذا اور ورزش لازم ہے ۔ اپنے جسم کو کم از کم تیس منٹ کے لئے روزانہ حرکت میں لانا یا باقاعدگی سے ورزش کرنا انسانی جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچانے کے لئے اہم کردار اداکرتا ہے اسی طرح ورزش الزائمر کے خلاف بھی بہترین ہتھیار ہے اس سے ذہنی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ اس تحقیق میں شراب نوشی اور سگریٹ کے مضر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ تحقیق کے مطابق شراب پینے سے اعصاب شدید متاثر ہوتے ہیں اور شراب کی تھوڑی مقدار بھی ذہن پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے اور دل چسپ امر یہ ہے کہ عام خیال کے برعکس شراب سے بلڈ پریشر اچانک گرتا ہے ۔اسی طرح سگریٹ نوشی کے باعث جسم میں داخل ہونے والی نکوٹین دوران خون کے مسائل کا سبب بنتی ہے۔
دل کے امراض کی ریگولر ادویہ استعما ل کرنے والے مریضوں کے لئے سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل میں الزائمر سے بچنے کے لئے وہ ذہن کو مصروف رکھنے کی مشقیں کریں اس سے دماغ بھی متحرک رہتا ہے ۔ کتابیں پڑھنا، چیزوں کویادرکھنے کی مشق اور پہیلیاں بوجھنے کو ذہن کے لئے انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے سماجی رابطے اور دوسروں سے میل جول بھی ذہن کی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔