شان شاہد کی 6 سال بعد واپسی، ضرار فلم ریلیز

Nov 26, 2022 | 11:21 AM

Hasan Moavia

زوہیب کاظمی: پاکستانی اداکار شان شاہد کی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم "ضرار"  کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعےشان شاہد کی 6 سال بعد سکرین پر واپسی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضرار فلم کی ریلیز کے موقع پر لاہور کے سینما میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم اور ٹی وی  کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں ندیم بیگ،صفدر ملک،عرفان کھوسٹ،ریشم،نیئر اعجاز،شفقت چیمہ،علی رحمٰن،،سمیع خان،افتخار ٹھاکر،نور بخاری،عمارہ حکمت سمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہوئے اور فلم کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شان شاہدبھی  اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔شان کا کہنا تھا کہ "ضرار" فلم نہیں بلکہ مشن ہے اور  یہ فلم پاکستانی سینما کے لئے ایک بہترین فلم ثابت ہو گی۔اداکارہ نور بخاری کا کہنا تھا کہ وہ"ضرار" کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔اداکار نیئر اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شان شاہد کی یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں