یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور بند

Nov 26, 2022 | 11:01 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے  پاکستان میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور ناقابل استعمال ہوجائیگا۔ 

رپورٹ کے مطابق موبائل صارفین یکم دسمبر سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ایس بی پی نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ موبائل کمپنی کے ذریعے گوگل، ایمازون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالرز کی ادائیگی روکی گئی ہے۔جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین اب کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ  کر سکیں گے۔ 

کریڈٹ کارڈ کی سہولت بھی صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے اس لیے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور چار سیلولر موبائل آپریٹرز  نے متفقہ طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے اس کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی

مزیدخبریں