ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بلے باز فواد عالم کو ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ زیر بحث ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں جب چیف سلیکٹر محمد وسیم کے سامنےفواد عالم کو ڈراپ کرنے کا سوال رکھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے لیکن حالیہ 3 سیریز میں فواد عالم نے صرف ایک 50 کرسکے ہیں، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نےاچھی کارکردگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے فواد عالم کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان ٹیم عموماً 2 سے رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں 3 رنز کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کو اس لیے منتخب کیا گیا ہے کہ ہم نے اسکور بورڈ کو بھی چلانا ہے۔